تازہ ترین
گوجرانوالہ: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون زخمی

گوجرانوالہ: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر خاتون زخمی

گوجرانوالہ:(08 نومبر 2018) گوجرانوالہ میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر چھری کے وار سے خاتون زخمی ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے قلعہ دیدار سنگھ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر خاتون زخمی ہوگئی ہے جبکہ ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔زخمی خاتون خالدہ بی بی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

پولیس کے مطابق ڈکیتی کے وقت خاتون گھر پر اکیلی تھی۔ ڈاکوؤں نے دوران لوٹ مار مزاحمت پر خاتون کو چھریاں مارکر زخمی کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

راولپنڈی: ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ٹریفک وارڈن قتل

ملتان:ڈکیتی مزاحمت پر72 سالہ خاتون قتل

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top