تازہ ترین
گوجرانوالہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ فیکٹری سیل کردیں

گوجرانوالہ: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ فیکٹری سیل کردیں

گوجرانوالہ:(10 اگست 2018) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے مرچ مصالحہ جات، نمکو، کھویا اور مشروبات تیار کرنیوالی پانچ فیکٹریاں سیل کردیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرانوالہ اور ڈسکہ میں کارروائی کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا میں ملاوٹ کرنیوالی پانچ فیکٹریوں کو سیل بھاری کردیا اور بھاری مقدار میں تیار اور خام مال قبضے میں لے لیا ہے۔حکام کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ میں مرچ اور مصالحہ جات کی تیاری میں لکڑی کا رنگ دار چورا استعمال کیا جارہاتھا جبکہ کنگنی والا کی ایک فیکٹری میں مضر صحت نمکو پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا جعلی لوگو استعمال کیا جا ریا تھا۔

اسی طرح ڈسکہ کے علاقہ ستراہ میں مضر صحت پاوڈر سے کھویا تیار کرنیوالی دو فیکٹریاں پکڑی گئیں جہاں سے 1400 کلو گرام تیار کھویا بھی برآمد ہوا ہے۔ ڈسکہ میں ہی مختلف کیمیکلز سے مشروبات تیار کرنیوالی ایک فیکٹری کو سیل کر کے خام مال قبضہ میں لے لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: پی ایس او کے ٹینکر پر آتش گیر مادے سے حملہ

کراچی:گلشن معمار سے نیم بے ہوش لڑکی ملنے کا معاملہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top