تازہ ترین
گوجرانوالہ: بورڈ آفس کو بم سے اڑانے کی دھمکی

گوجرانوالہ: بورڈ آفس کو بم سے اڑانے کی دھمکی

گوجرانوالہ: (12 جنوری 2018) گوجرانوالہ میں انٹرمیڈیٹ کےامتحانات میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بورڈ آفس کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔

گوجرانوالہ میں ایک طالب علم حسن نے انٹرمیڈیٹ کےسپلیمنٹری امتحانات میں فیل ہونے پر چیئرمین بورڈ کو دھمکی آمیز ای میلز کیں اپنی ای میلز میں طالب علم نے بورڈ آفس کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔

حسن کا کہنا تھا کہ اس کے فیل ہونے کے ذمہ دار بورڈ افسران ہیں۔گوجرانوالہ سول لائن پولیس نے طالبعلم حسن کو حراست میں لے لیا ہے۔

:یہ بھی پڑھئیے

ملتان: جعلی کھاد بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

مکہ: رہائشی عمار ت میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top