تازہ ترین
گوئٹے مالا سٹی: آتش فشاں پھٹنے کے بعد 200 سے زائد افراد تاحال لاپتہ

گوئٹے مالا سٹی: آتش فشاں پھٹنے کے بعد 200 سے زائد افراد تاحال لاپتہ

گوئٹے مالا سٹی:(19 جون 2018) وسطی امریکی ملک گوئٹے مالا میں آتش فشاں فیوگو کی تباہ کاریوں کے بعد راکھ نکلنے کا عمل 17ویں روز بھی جاری ہے جبکہ 200 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کے بارے میں حکام کو تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

گوئٹے مالا میں 3 جون کو آتش فشاں فیوگو پھٹ پڑا تھا اور اس سے نکلنے والی راکھ اور لاوے نے 110 افراد کی جان لے لی جبکہ 200 سے زائد لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام کا کہنا ہے اتنے روز بعد تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے سے زندہ افراد کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے البتہ ملبہ اور راکھ ہٹائی جا رہی ہے۔ آتش فشاں سے راکھ نکلنے کا عمل اب بھی جاری ہے۔گوئٹے مالا: آتش فشاں Ù¾Ú¾Ù¹ پڑا، 6افراد ہلاک، 20زخمی،ہزاروں کی نقل مکانیواضح رہے کہ تین جون کو شمالی امریکی ملک گوئٹے مالا میں فیوگو آتش فشاں پھٹنے سے  سے اب تک 110 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ جس کے بعد ائیرپورٹ کو بند کردیا گیا تھا۔

یہ اس سال میں دوسری بار ہے کہ آتش فشاں پھٹ پڑا ہےجو کہ بڑے پیمانے پر لاوا اگل رہا ہے۔ نیشنل ڈیزازٹرریلیف ایجنسی کے ترجمان نے بتایا مرنے والوں کا تعلق کھیتی باڑی کرنے والوں سے ہے جوآتش فشاں کے جنوبی اطراف میں اس سے نکلنے والے لاوے کے بہاؤ میں آکر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔آتش فشاں پھٹنے سے متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ آتش فشاں کے قریب اور اینٹیگاسمیت کئی شہروں سے 2ہزارافرادکو محفوظ مقام پر منتقل بھی کیاگیاہے۔اینٹیگا ہسپانوی نوآبادیاتی دورکا شہر ہے جوکہ ملک کا سب سے بڑا سیاحتی مقام ہے۔

راکھ میں اٹے کسان اپنی جانوں کو بچانے کےلیے متاثرہ علاقے چھوڑرہے ہیں جبکہ ملکی شہری دفاع کے اہلکار انھیں محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کےلیے کوشاں ہیں۔آتش فشاں سے انتہائی گہری راکھ اٹھ رہی ہے جس کی اونچائی 3763میٹر بلند ہے جس کے باعث ایوی ایشن حکام کے مطابق گوئٹےمالا سٹی کا بین الاقوامی ائیر پورٹ بھی بند کیا گیا تھا۔

ائیرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کےلیے عملہ تیزی سے راکھ کوائیر پورٹ کےرنوے سے ہٹارہا ہے۔گوئٹے مالا میں دو مزید متحرک آتش فشائیں اور بھی ہیں جن میں سنتیاگیٹوجو ملک کے مغرب کی طرف ہے جبکہ پاکایا کی آتش فشاں جوکہ دارالحکومت سے جنوب کی جانب واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے

گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے درجنوں افراد جاں بحق

گوئٹے مالا:آتش فشاں پھٹنےسےمرنے والوں کی تعداد 75ہوگئی، 192لاپتہ

Comments are closed.

Scroll To Top