تازہ ترین
گلو بٹ سیاست کے ذریعہ لوگوں کو دبایا جا رہا ہے، قمرالزمان کائرہ

گلو بٹ سیاست کے ذریعہ لوگوں کو دبایا جا رہا ہے، قمرالزمان کائرہ

لاہور (4 جولائی 2017) پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ گلو بٹ سیاست کے ذریعہ لوگوں کو دبایا جارہا ہے۔ پاناما کیس کا فیصلہ قریب آتے ہی حکومتی رویے میں تبدیلی آ رہی ہے، جن سے سوالات کیے جا رہے ہیں ان کے چہرے پرگھبراہٹ تو فطری ہے، ملکی قانون کسی شہزادے کے پاس بیان رکارڈ کرانے کیلیے جانے کی اجازت نہیں دیتا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ نے الزام عائد کیا کہ پنجاب حکومت کارکنوں کو ہراساں کر رہی ہے۔ پتوکی میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب دیگر لوگوں کو آگے لاکر سیاست نہ کریں سیاست کرنی ہے تو خود سامنے آئیں۔

پیپلز پارٹی وسطیٰ پنجاب کے صدر نے کہا کہ جن کے لہجے اور رویے سے گھبراہٹ عیاں ہے ان سے پوچھیں جے آئی ٹی کیا پوچھ رہی ہے۔ یہ نہیں بتایا جا رہا سوال کیا ہو رہے ہیں۔ ان کے چہرے، رویہ اور انداز بتا رہا ہے کہ بات گڑ بڑہے ہے۔

قمر الزمان کائرہ نے مطالبہ کیا کہ پتوکی میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور انہیں ہراساں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھئے

جمہوریت کو نوازشریف کے بطور وزیراعظم رہنے سے خطرہ ہے،قمر زمان کائرہ

پیپلزپارٹی آئینی اداروں کا دفاع کرے گی، قمر زماں کائرہ

Comments are closed.

Scroll To Top