تازہ ترین
گلوکار کیلاش کھیر پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام عائد

گلوکار کیلاش کھیر پر بھی جنسی ہراسانی کا الزام عائد

ویب ڈیسک:(08 اکتوبر 2018) بھارتی میڈیا کی ایک خاتون صحافی نے انتہائی شریف سمجھے جانے والے معروف گلوکار کیلاش کھیر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی خاتون صحافی نتاشا ہمرجانی نے ” می ٹو “ میں انٹری ماری اور دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ یہ 2006 کی بات ہے جب میں نئی نئی صحافت میں آئی اور ہندوستان ٹائمز میں فوٹو گرافر تعینات ہوئی تو مجھے کیلاش کھیر اور ماڈل زلفی سید نے مبینہ طور پر جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے میری ساتھی رپورٹر کے ساتھ کیلاش کھیر کا انٹرویو کرنے کیلئے ان کے گھر بھیج دیا گیا اور کہا گیا کہ ان کی تصویریں بھی لینی ہیں جہاں انہیں گلوکار کیلاش کھیر نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا تھا۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ تنوشری دتہ کے بعد کنگنا رناوت بھی میدان میں آئی ہیں اور انہوں نے فلم’’کوئین‘‘کے ہدایت کار وکاس بہل پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے صرف کنگنا کو نہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔

کنگنا رناوت نے کہا کہ ہم جب بھی کسی پارٹی میں ملتے تھے وکاس بہل مجھے نامناسب انداز سے چھوتا تھا، یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے اور صرف میرے ساتھ ہی نہیں دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی اس کا رویہ ایسا ہی تھا۔Image result for kangana ranautانہوں نے کہا کہ وکاس بہل کےاس برتاؤ کے خلاف ماضی میں ایک خاتون نے آواز بھی اٹھائی تھی تاہم اس کی آواز دبادی گئی لیکن مجھے اس لڑکی پر یقین ہے اور اس کی حمایت کرنے پر مجھے کئی اچھی فلموں سے ہاتھ بھی دھونے پڑے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

سونم کو یہ حق نہیں کہ وہ میرے متعلق کوئی فیصلہ کریں، کنگنا رناوت

بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی پاکستانی کرکٹر فخر زمان سے تعلقات کی تردید

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top