تازہ ترین
گذشتہ 7ماہ کےدوران چاول کی برآمدات ایک ارب ڈالرزسےتجاوزکرگئیں

گذشتہ 7ماہ کےدوران چاول کی برآمدات ایک ارب ڈالرزسےتجاوزکرگئیں

اسلام آباد: (10 فروری 2018) گزشتہ سات ماہ کے دوران چاول کی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی۔رائس ایکسپوٹرز کے مطابق رواں مالی سال دوارب ڈالر برآمدات کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔

دنیا بھر میں چاول کھانے کے شوقین پاکستانی چاول کے رسیا ہوگئے۔جولائی سے جنوری کے دوران چاول کی برآمدات انتیس فیصد اضافے سے ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی۔گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران بیاسی کروڑ ڈالر کا چاول برآمد کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال لگ بھگ چالیس لاکھ میٹرک ٹن چاول برآمد کیا جا سکے گا جس سے چاول کی برآمدات کے لئے رکھا گیا دو ارب ڈالر کا ہدف با آسانی حاصل کیے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حکومت کا زرعی اجناس کی درآمدات سختی سے ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

رواں سال برآمدات میں 2 فیصد، درآمدات میں 18.5 فیصد اضافہ ہوا: شماریات بیورو

Comments are closed.

Scroll To Top