تازہ ترین
گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے حسنین مرزا کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس نے حسنین مرزا کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا

کراچی : سندھ اسمبلی میں پی پی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کےلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا۔گرینڈ ڈیمو کریٹک نے حسنین مرزا کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔ سندھ کی اپوزیشن جماعتوں کو پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ ۔

گرینڈ ڈیمو کریڈ الائنس نے حسنین مرزا کو پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ہے۔ سندھ میں وزیراعلی کے لئے شہریار مہر، اسپیکر کے لئے جیل میں قید جاوید حنیف اور ڈپٹی اسپیکر کے لئے رابعہ اظفر کا اعلان کیا گیا ہے۔ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس سمیت اپوزیشن جماعتوں کو مشترکہ اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوا۔ جس میں آئندہ حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

شہریار مہر نے اب تک سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ سندھ کے دو بڑے مسائل کرپشن اور گورننس کے حل کےلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔ رابعہ اظفر کا کہنا تھا کہ صوبے میں گڈرگورننس کے لئے صوبائی حکومت پر تعمیری دباؤ ڈالا جائے گا۔

اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں وزیراعلیٰ سمیت حکومتی اراکین کو ٹف ٹائم دیں گے اور تعمیری اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا تحریک انصاف کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا وفاق میں تحریک انصاف کی مشروط حمایت کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top