تازہ ترین
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے انتظامیہ کی زیرنگرانی انتخابات کی شفافیت کو مشکوک قرار دیدیا

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے انتظامیہ کی زیرنگرانی انتخابات کی شفافیت کو مشکوک قرار دیدیا

اسلام آباد: (21 جون 2018) پیرپگارا، چوہدری شجاعت اور غوث علی شاہ نے موجودہ انتظامیہ کے زیرنگرانی عام انتخابات کی شفافیت کو مشکوک قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم الیکشن 2018ء کیلئے تیار ہیں لیکن دھاندلی زدہ الیکشن ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ فنکشنل کے صدر پیرپگارا اور لیگی رہنما غوث علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے چوہدری برادران سے ان کی رہائشگاہ پرملاقات کی۔ ملاقات میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اجلاس کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان رہنماؤں نے موجودہ انتظامیہ کے زیرنگرانی عام انتخابات کی شفافیت کو مشکوک قرار دے دیا۔

پیرپگارا نے کہا کہ ہم الیکشن کیلئے تیارہیں لیکن دھاندلی زدہ الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔ موجودہ سیٹ اپ میں بھی وہی لوگ ہیں جو 2013ء کے الیکشن میں تھے۔مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اگر الیکشن شفاف نہ ہوئے تو انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے اور ملک تباہی کی طرف جائے گا۔

سیدغوث علی شاہ نے کہا کہ شفاف انتخابات کا انعقاد مشکل ہے۔ بیوروکریسی کا بین الصوبائی تبادلہ کیا جائے۔مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن 2013ء دھاندلی زدہ تھا، ہم نے ثبوت دیئے لیکن الیکشن ٹربیونلز نے آج تک فیصلہ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیے

نگران وزیراعلیٰ سندھ کی کورکمانڈر کراچی اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے وفد سے ملاقاتیں

کراچی: گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس الیکشن سے پہلے متحرک

کراچی: گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس الیکشن سے پہلے متحرک

Comments are closed.

Scroll To Top