تازہ ترین
گرم دن :کراچی شہر میں سورج سوا نیزے پر

گرم دن :کراچی شہر میں سورج سوا نیزے پر

کراچی( 20 مئی 2018) محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے عین مطابق کراچی شہر میں درجہ حرارت شدید ہوتاجارہاہے۔

صبح 11بجے کراچی کادرجہ حرارت 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔ واضح رہے محکمہ موسمیات نے آج پیشنگوئی کی تھی کراچی میں درجہ حرارت بڑھ جائےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 44سے 55فیصد تک رہے گا۔

شدید گرمی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ گھروں پر رہیں ،غیرضروری گھر سے باہر نکلنے سے اجتناب برتیں کیونکہ شدید گرمی سے جلد کی بیماریوں اور لولگنے کا خدشہ ہوسکتاہے۔

کراچی شہر میں 2015ہیٹ ویو سے ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے جس میں سے اکثریت وہ تھی جو گھروں کے باہر موجودتھے۔

Comments are closed.

Scroll To Top