تازہ ترین
گذشتہ10برس میں ہتھیار خریدنے والے ممالک میں بھارت سرفہرست

گذشتہ10برس میں ہتھیار خریدنے والے ممالک میں بھارت سرفہرست

اسٹاک ہوم : (13 مارچ 2018) سویڈن کےعالمی ری سرچ ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ گزشتہ دس برس میں ہتھیار خریدنے والے ممالکوں میں بھارت سر فہرست ہے۔ نئی دہلی نے دفاع پر ایک سو ارب ڈالر خرچ کئے۔ اس عرصے میں پاکستان نے اسلحے کی خریداری کم کردی۔ ہتھیار فروخت کرنیوالے ممالک میں امریکا، روس، فرانس، جرمنی اور چین شامل ہیں۔

اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے پوری دنیا میں ہتھیاروں کی برآمدات کے جائزے میں کہا ہے کہ اسلحے کی خریداری میں مشرق وسطی کے ممالک اور ایشیا سب سے آگے ہیں۔ جس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر محقق سیمون کے مطابق دو ہزار تیرہ سے سترہ تک بھارت بڑے ہتھیار خریدنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک رہا۔ پوری دنیا میں جتنے ہتھیار فروخت ہوئے اس کا بارہ فیصد صرف بھارت نے خریدا۔ دو ہزار سے اٹھارہ تک دس برسوں میں بھارت کے ہتھیاروں کی خریداری میں بیس فیصد کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق روس بھارت کا سب سے بڑا سپلائر ہے لیکن پچھلے دس برس میں امریکا سے ہتھیاروں کی خریدی میں پانچ سو ستاون فیصد کا اضافہ ہوا۔ اسرائیل بھارت کا تیسرا سب سے بڑا دفاعی سپلائر ہے۔ سیمون کے مطابق بھارت سے مسلسل کشیدگی کے باوجود گذشتہ دس برس کے دوران پاکستان کے ہتھیاروں کی درآمد میں چھتیس فیصد کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹوائلٹس کی سہولیات سے محروم بھارت اسلحہ خریداری میں سب سے آگے

مودی سرکار اسلحہ خریداری کے لئے عوام سے پیسے بٹورنے لگی

Comments are closed.

Scroll To Top