تازہ ترین
گجرات میں عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش

گجرات میں عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش

گجرات: (13 مارچ 2018) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسے سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران شرکاء میں سے ایک جوتا آیا جو کہ سیدھا علیم خان کے سینے پر لگا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان گجرات میں جلسے سے اپنی تقریر کا اختتام کر ہی رہے تھے کہ اسی دوران نیچے سے ایک جوتا آیا جو کہ عمران خان کے کندھے سے ہوتے ساتھ ہی پچھلی جانب کھڑے علیم خان کے سینے پر لگا جس کے باعث سٹیج پر موجود ہر شخص تشویش میں مبتلا ہو گیا تاہم کسی قسم کی ہنگامی آرائی نہیں ہوئی اور پی ٹی آئی لیڈر علیم خان کے ہمراہ وہاں سے روانہ ہو گئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

واضح رہے کہ دور روز قبل نوازشریف پر بھی جامعہ نعیمیہ میں ایک تقریب میں جوتا اچھالا گیا جو کہ ڈائس پر لگے مائیک سے ٹکرا کر سائیڈ پر نکل گیا تھا جس میں نوازشریف تو محفوظ رہے لیکن موقع پر موجود لوگوں نے اس کی خوب درگت بنائی اور اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس کے علاوہ خواجہ آصف پر بھی ایک تقریب کے دوران سیاحی منہ پر پھینک دی گئی تاہم خواجہ آصف نے سیاہی صاف کی اور اپنا خطاب جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیے

نوازشریف پر جوتاپھینک دیا گیا

ن لیگ کے ورکرز کنونشن میں خواجہ آصف پر سیاہی پھینک دی گئی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top