تازہ ترین
گجرات: رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

گجرات: رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی

گجرات (11 جنوری 2018) جی ٹی روڈ کھاریاں پر ٹریفک حادثہ میں رکشہ سوار 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ حادثہ موٹر سائیکل اور رکشہ آپس میں ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

رکشہ اور موٹر سائیکل ٹکرانے سے رکشہ میں سوار افراد روڈ پر جا گرے جنہیں پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے کچل دیا جس کی وجہ سے 2 خواتین سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں آسیہ بی بی، ساجدہ بی بی، اور کامران شہزاد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ نسیم بی بی، عبدالعزیز اور نسیم اختر سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسیکو 1122 اور ایدھی کی گاڑیوں نے زخمیوں اور لاشوں کو ہیسپتال پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیئے

گجرات: مسافر بس نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، 3 نوجوان جاں بحق

گجرات: خاوند نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا

Comments are closed.

Scroll To Top