تازہ ترین
گجرات: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

گجرات: ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گرفتار

گجرات:(11 جولائی 2018) ایف آئی اے نے لیبیا کشتی حادثہ کے مرکزی ملزم قیصر ندیم کو بھارت سے واپسی پر گرفتار کرلیا۔ ملزم واقعہ کے بعد بھارت فرار ہوگیا تھا۔

ایف آئی اے گجرات کے ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ پاکستانیوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرون ملک بھجوانے والے مرکزی ملزم قیصر ندیم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم کو حادثے کے بعد بھارت فرار ہوگیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تھا جسے واہگہ باڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کا ساتھی شکیل پہلے ہی گرفتار ہے۔

لیبیا میں غیر قانونی طورپر یورپ جانے والی افراد کی کشتی ڈوبنے کا واقعہ چار فروری 2018 کو پیش آیا تھا۔ حادثے میں 11 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ  بھی پڑھیے

کراچی: اے سی ایل سی کی کارروائی، 4 کار لفٹر گرفتار

گوجرانوالہ: نامعلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top