تازہ ترین
کے پی قبائلی علاقے: ڈینگی کی وباء سےایک شخص جاں بحق، 166متاثر

کے پی قبائلی علاقے: ڈینگی کی وباء سےایک شخص جاں بحق، 166متاثر

پشاور( 02اکتوبر، 2018)خیبرپختونخواکےقبائلی اضلاع میں ڈینگی بخارکی وباءپھیل گئی ہے جس کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔

اس کے علاوہ 166 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ڈینگی بخار کی وباء پھیلنے سے متعلق ڈی جی ہیلتھ خیبرپختونخوا نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹا کو مراسلہ لکھ دیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

مراسلے میں ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز فاٹاکو قبائلی اضلاع کی سطح پرفوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔ڈی جی ہیلتھ کے مراسلے کے مطابق قبائلی اضلاع کی سطح پر ڈسٹرکٹ ڈینگی ریسپانس یونٹ قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ترجیحی بنیادوں پر ڈینگی کے روک تھام کے لئے اقدامات کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے؛

کافی کا عالمی دن

بریسٹ کینسر سے بچاؤ کی پنک ربن مہم

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top