تازہ ترین
کیپٹن (ر) صفدر کی میڈیکل رپورٹس نارمل آگئیں

کیپٹن (ر) صفدر کی میڈیکل رپورٹس نارمل آگئیں

اسلام آباد: (10 اگست 2018) ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ کیپٹن (ر) صفدر کی میڈیکل رپورٹس نارمل آگئیں ہیں۔ کیپٹن (ر) صفدر کو گذشتہ روز اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ایون فیلڈ ریفرنس کے مجرم کیپٹن (ر) صفدر پمز اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ پمز اسپتال کے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے کیپٹن (ر) صفدر کا طبی معائنہ کیا جس میں ان کے دل، جگر سمیت مختلف ٹیسٹ لیے گئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ذرائع کے مطابق کیپٹن صفدر کی بیشتر میڈیکل روپورٹس نارمل ہیں۔ ان کی دل، شوگر، جگر اور گرودوں کی رپورٹس نارمل ہیں جبکہ کیپٹن (ر) صفدر کی ای سی جی رپورٹ بھی ٹھیک ہے۔رپورٹ کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کا کولیسٹرول زیادہ تھا جس میں کمی کیلئے ڈاکٹرز نے انہیں سادہ غذاء کی ہدایت کی ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو طبیعت خراب ہونے کے باعث اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔ کیپٹن (ر) صفدر جو کھاتے یا پیتے تھے قے کر دیتے تھے۔

ذرائع کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کو معدے میں السر  کے باعث انہیں اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کیپٹن (ر) صفدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کی رائے کے بعد انہیں پمز اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کیپٹن (ر) صفدر کو انتہائی سخت سیکیورٹی حصار میں اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں منتقل کیا گیا۔ انہیں  پمز اسپتال کے کارڈک وارڈ پہنچایا گیا ہے اور انہیں وہ کمرہ دیا گیا ہے جو نواز شریف کو دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت خراب، پمز اسپتال منتقل کردیا گیا

نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزا کے خلاف فل بینچ تشکیل

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top