تازہ ترین
کینیڈین نوجوان نے مونالیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ کو اسنو لیزا میں تبدیل کردیا

کینیڈین نوجوان نے مونالیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ کو اسنو لیزا میں تبدیل کردیا

اوٹاوا: (16 فروری 2019) کینیڈا میں نوجوان آرٹسٹ کے فن پارے کی دھوم مچ گئی، مونالیزا کی شہرہ آفاق پینٹنگ کو اسنو لیزا میں تبدیل کردیا۔

مونالیزا کی مشہور پینٹنگ کو کینیڈین نوجوان نے ایسی مہارت سے برف پر نقش کیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے۔ ٹورنٹو کے رہائشی رابرٹ گرین فیلڈ نے آرٹ کا یہ عمدہ نمونہ پینٹنگ کرکے نہیں بلکہ برف کی سفید چادر میں ڈھکے اپنے گھر کے عقبی صحن میں ایک بیلچے کی مدد سے پیش کیا۔

کمال مہارت سے برف پر بنائی گئی مونا لیزا کی یہ پینٹنگ سوشل میڈیا آتے ہی چھاگئی ہے، ہزاروں افراد پینٹنگ کو دیکھ کر نوجوان آرٹسٹ کے فن کو سرارہے ہیں۔

آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ اس نے بیلچے اور ہاکی کی مدد سے یہ اسنو لیزا تیار کیا، کینیڈا میں ہونے والی برفباری سے یہ تخلیق کرنے میں کامیاب ہوا۔

کینیڈا میں ان دنوں شدید برفباری ہورہی ہے، سڑکوں اور گلیوں میں چھ انچ تک برف کی تہہ جم چکی ہے جبکہ شہری شدید ٹھنڈ کے باعث بلاضرورت گھر سے باہر جانے سے اجتناب کررہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top