تازہ ترین
کینیڈین شہر ٹورانٹو کے شاپنگ مال میں فائرنگ ،دو افراد جاں بحق کئی اور زخمی

کینیڈین شہر ٹورانٹو کے شاپنگ مال میں فائرنگ ،دو افراد جاں بحق کئی اور زخمی

ٹورانٹو:(31 اگست 2018) کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں ملک کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں ہونے والی فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچنے سے دو افراد جاں بحق اور کئی لوگ زخمی ہو گئے ہیں ۔

کینیڈین شہر ٹورانٹو کے سب سے بڑے شاپنگ مال میں موجود دو گروپوں کے درمیان اچانک لڑائی شروع ہو گئی جس کی وجہ سے شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ اندھا دھند باہر کی طرف بھاگے۔اسی بھگدڑ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ کئی لوگ زخمی ہو گئے، مقامی پولیس نے فائرنگ کے بعد فوری جائے وقوعہ پر پہنچتے ہوئے شاپنگ مال کو خالی کرا لیا ہے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص کی سی سی ٹی وی کی مدد سے تلاش شروع کر دی ہے۔کنیڈین پولیس افسر راب جانسن کے مطابق یارک ڈیل شاپنگ سینٹر میں 4 سے 5 افراد پر مشتمل دو گروپوں کے درمیان کسی بات پر لڑائی کے دوران ایک گروپ میں شامل ایک شخص نے ہینڈ گن سے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں شاپنگ مال میں بھگدڑ مچ گئی۔دو افراد جاں بحق اور بہت سے لوگ زخمی ہو گئے۔ راب جانسن کے مطابق براہ راست گولی لگنے سے کوئی شخص زخمی نہیں ہوا جبکہ فائرنگ کے باعث شاپنگ مال میں موجود لوگوں کو باہر نکال لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کی ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن سے علیحدہ ہونے کی دھمکی

مصر میں پہلی بار عیسائی خاتون گورنر نامزد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top