تازہ ترین
کینیڈن وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ، آسیہ بی بی سے متعلق گفتگو

کینیڈن وزیر خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ، آسیہ بی بی سے متعلق گفتگو

اسلام آباد: (13 نومبر 2018) کینڈین وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ اس دوران آسیہ بی بی سے متعلق دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی اور کینیڈین وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ گذشتہ روز ہوا جس میں آسیہ بی بی کے معاملے سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کینیڈا کے وزیر خارجہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے اور اس حوالے سے وزیراعظم کی تقریر کو سراہا۔ترجمان کے مطابق کینیڈین ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آسیہ بی بی پاکستانی شہری ہے اور پاکستان ان کے قانونی حقوق کا مکمل احترام کرتا ہے۔

اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے دفتر خارجہ میں ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان منتقلی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وزیرخارجہ نے فوزیہ صدیقی کو عافیہ صدیقی کیس میں حکومت کی کاوشوں سے آگاہ کیا اور اس دوران ان کی پاکستان منتقلی کے آپشن پر بات چیت ہوئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ عافیہ صدیقی کی صحت کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے قونصلر وزٹس کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر خارجہ سے عافیہ صدیقی کی بہن کی ملاقات

پاکستان کو موجودہ نہج پر پہنچانے والوں کا تعاقب کرنا ہوگا، شاہ محمود قریشی

 

Comments are closed.

Scroll To Top