تازہ ترین
کینیڈا:24 بیویاں اور 149 بچے رکھنے کا جرم، شہری کو 6 ماہ قید کی سزا

کینیڈا:24 بیویاں اور 149 بچے رکھنے کا جرم، شہری کو 6 ماہ قید کی سزا

اوٹاوا:(05 جولائی 2018) کینڈا کی عدالت نے 24 بیویاں اور 149 بچے رکھنے کے جرم میں ایک شخص کو 6 ماہ کیلئے گھر میں نظر بند کردیا۔

کینڈا کے شہری اور فلاحی کاموں کے حوالے سے مشہور ونسٹن بلیک مور پر الزام تھا کہ انہوں نے بیک وقت 24 بیویاں رکھی ہوئی ہیں اور وہ اس وقت 149 بچوں کی کفالت بھی کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ آف برٹش کولمبیا نے ونسٹن بلیک مور کو بیک وقت 24 بیویاں رکھنے کے جرم میں گھر میں 6 ماہ تک نظر بند کرنے کی سزا دی مگر انہیں کام پر جانے اور میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں باہر نکلنے کی اجازت بھی دی۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ونسٹن بلیک کی بیویوں میں کچھ کی عمر شادی کے وقت 15 سال سے کم تھی، عدالت نے ساتھ میں ایک اور شخص کو بھی 6 ماہ نظر بند کرنے اور 12 ماہ تک نگرانی میں رکھنے کی سزا سنائی۔ اطلاعات کے مطابق 1892 کے بعد کینڈا کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے کہ دو لوگوں کو بیک وقت ایک سے زائد بیویاں رکھنے کا الزام رکھنے پرسزا سنائی گئی۔

جج نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ دنیا میں کوئی بھی مذہب بیک وقت اتنی ساری شادیوں کی اجازت نہیں دیتا۔ ساٹھ سالہ ونسٹن جبکہ 53 سالہ جیمز اولر کے خلاف گذشتہ برس عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، دونوں افراد کو ایک سال تک صفائی کا موقع بھی دیا گیا مگر وہ بیویوں کے درمیان مساوی حقوق ثابت نہ کرسکے۔برٹش کولمبیا کے سپریم کورٹ جسٹس شیری آن ڈوینگن نے دونوں افراد کے خلاف ملک کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ تحریر کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ دونوں افراد کے 160 بچے ہیں جن کی اچھی پرورش کرنا کسی صورت ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے فیصلے میں لکھا کہ قانون کے تحت دونوں افراد کو 5 سال کیلئے جیل بھیجا جاسکتا تھا مگر عدالت نے متنبہ کرنے کیلئے یہ حکم جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا کا سب سے زیادہ لا علم شخص

کوئٹہ کا 7 سالہ جونیئر شین وارن لارئیس ایوارڈ کیلئے نامزد

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top