تازہ ترین
کینیڈا کا سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کا معاہدہ ختم کرنے پر غور

کینیڈا کا سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کا معاہدہ ختم کرنے پر غور

اوٹاوا:(18 دسمبر 2018) کینیڈین وزیر اعظم نے سنہ 2014 میں سعودیہ کے ساتھ کیا گیا اسلحے کا معاہدہ منسوخ کرنے پر غور شروع کردیا۔

کینیڈین وزیر اعظم کی جانب سے مذکورہ اقدام ترکی کے دارالحکومت استنبول میں واقع سعودی سفارت خانے میں قتل ہونے والے صحافی جمال خاشقجی کے بہیمانہ قتل اور ریاض کی قیادت میں یمن میں جاری بمباری کے خلاف اٹھایا گیا ہے۔

وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو کینیڈا کے سابق وزیر اعظم اسٹیفن ہارپر کی جانب سے سعودیہ کے ساتھ مسلح گاڑیوں اور دیگر ہتھیاروں کی فروخت کا 15 ارب معاہدہ وراثت میں ملا تھا۔

کینیڈین وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا صحافی کا قتل ہرگز برداشت نہیں کرے گا، اسی لیے کینیڈا معاملے کے آغاز سے ہی سعودی عرب سے جواب دینے اور مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ کینیڈا کی جانب سے غیر معمولی قیمت چکائے بغیر سابق قدامت پسند حکومت کے دستخط شدہ معاہدے کو منسوخ کرنا ’انتہائی مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کوئی چین کو ڈکٹیٹ کرنے کی جرأت نہیں رکھتا، چینی صدر

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کشمیریوں کے قتل عام کی آزادانہ اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ

Comments are closed.

Scroll To Top