تازہ ترین
کینیڈا میں فائرنگ کے وا قعے میں چار افراد ہلاک

کینیڈا میں فائرنگ کے وا قعے میں چار افراد ہلاک

ویب ڈیسک:(10 اگست 2018) کینیڈا کے مشرقی شہر فریڈرِکٹن میں فائرنگ سے 4 افراد کی ہلاکت کے واقعے کے بعد مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فریڈرِکٹن کے علاقے بروک سائیڈ میں پیش آیا، جس کے بعد انتظامیہ نے علاقہ مکینوں پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں۔

ٹوئٹر پر پولیس کی جانب سے پہلے فائرنگ سے ہلاکتوں پر بیان جاری کیا گیا، جس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد دوسرے بیان میں ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کی گئی۔پولیس کا کہنا تھا کہ ‘واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس کے مکمل ہونے تک بروک سائیڈ کے علاقے کا محاصرہ رہے گا۔

نیو برنسوِک صوبے کے دارالحکومت میں پیش آنے والے فائرنگ کی وجوہات ابتدائی طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیے

ڈونلڈ ٹرمپ کے ساس اورسسر کو امریکی شہریت مل گئی

سعودیہ عرب کا تنازعات کے باوجود کینیڈا کو تیل کی سپلائی جاری رکھنے کا اعلان

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top