تازہ ترین
کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

کینیڈا اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ

ریاض : ( 8 اگست 2018) کینیڈا اور سعودی عرب کے تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کینیڈا کے خلاف مزید اقدامات کا اعلان کیا ہے جبکہ کینیڈین وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ریاض دوست ملک ہے لیکن انسانی حقوق پر سودے بازی نہیں کی جائے گی جبکہ روس کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو اپنی خودمختاری برقرار رکھنے کا حق حاصل ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کےمطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ریاض میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ کینیڈا سے سعودی عرب کے طالب علموں، اور علاج کیلئے گئے مریضوں کو نکالنے کے ساتھ کینیڈا میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری بھی ختم کردی جائے گی۔

کینیڈا میں سعودی عرب کے پندرہ ہزار طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں اور سیکڑوں شہری علاج کرارہے ہیں ۔ طالب علموں کو دیگر ممالک میں تعلیم دلوائی جائے گی اور مریضوں کا علاج بھی دیگر ممالک میں ہوگا۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹورنٹو میں میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ سعودی عرب دوست ملک ہے اور انسانی حقوق کے موقف سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی عرب اور کینیڈا کو اپنے مسائل سفارتی طریقے سے حل کرنا ہونگے،امریکا

سعودی عرب نے کینیڈا کے لیے پروازیں معطل کر دیں

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top