تازہ ترین
کینبرا:پاکستانی نژاد آسٹریلوی لڑکی غیر ملکی میڈیا کے شہ سرخیوں میں

کینبرا:پاکستانی نژاد آسٹریلوی لڑکی غیر ملکی میڈیا کے شہ سرخیوں میں

کینبرا: (8 فروری 2018) ایک اور پاکستانی لڑکی نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔آسٹریلیامیں موجود بارہ سال کی پاکستانی لڑکی انیلا نے کتاب لکھ ڈالی۔ انٹرنیٹ کی عالمی کمپنی امیزان نے کتاب کے حقوق خرید لئے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں موجود بارہ سال کی انیلانے ایک ناول تصنیف کیا ہے جو ایک لڑکی اور اس کی سہیلیوں کے ایڈونچر سے متعلق ہے۔ بارہ سال کی عمر میں فکشن پر مبنی کتاب لکھنے والی انیلا کم عمر پاکستانی مصنفہ بن گئی ہیں۔ دنیا بھر کے میڈیا سے اسے شہہ سرخیوں میں شائع کیا ہے۔ انیلا کا کہنا ہے کہ کتاب پڑھنے کی عادت نے اس کامیابی پر پہنچایا۔انیلا نے دنیا کی دیگر لڑکیوں کیلئے اپنا پیغام میں کہاکہ تمام لڑکیاں پڑھنے کو اپنی عادت بنائیں۔انیلا کا تعلق ضلع لاڑکانہ کے شہر نوڈیرو سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کا سب سے کم عمر ناول نگار

ملالہ اور ایپل کے درمیان لڑکیوں کو تعلیم فراہم کرنے کا معاہدہ طے پاگیا

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top