تازہ ترین
کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ پر 6 دن بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 36 افراد ہلاک

کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ پر 6 دن بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 36 افراد ہلاک

واشنگٹن (14 اکتوبر 2017) کلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ خوفناک آگ سے جھلس کر مرنے والوں کی تعداد 36 ہوگئی۔

ایک لاکھ 60 ہزار ایکڑ اراضی پر پھیلی آگ نے ہر جگہ تباہی کے نشان چھوڑ دئے ہیں۔ جنگل میں لگنے والی آگ کے باعث ہزاروں افراد بے گھر جبکہ 200 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ 6 روز سے لگی آگ کے باعث 36 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ آتشزدگی کے باعث 6 ہزار سے زائد گھر جل کر تباہ ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر مکمل طور پر قابو پایا نہ جاسکا اور ہلاکتوں میں مذید اضافہ ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

کیلیفورنیا میں لگی آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہیں پایا جاسکا، ہلاکتیں 21 ہوگئیں

امریکہ: کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتیں 17 ہوگئیں، 180 لاپتہ

Comments are closed.

Scroll To Top