تازہ ترین
کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ سے 41 ہلاک، ریاست آفت زدہ قرار

کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ سے 41 ہلاک، ریاست آفت زدہ قرار

واشنگٹن (17 اکتوبر 2017) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی۔ 80 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست کو آفت زدہ قرار دے دیا۔

گزشتہ ایک ہفتے سے لگی خطرناک آگ پر تاحال قابو پایا نہ جاسکا۔ 2 لاکھ 17 ہزار ایکڑ رقبے پر جنگلات، گھر، مکانات اور عمارتیں راکھ کا ڈھیر بن گئی ہیں۔ 500 افراد زخمی اور متعدد لاپتہ ہیں۔ بے گھر ہونے والے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق 11 ہزار فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ ٹرمپ نے آگ سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

کیلیفورنیا: جنگلات میں لگی آگ پر 6 دن بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 36 افراد ہلاک

کیلیفورنیا میں لگی آگ پر تیسرے روز بھی قابو نہیں پایا جاسکا، ہلاکتیں 21 ہوگئیں

Comments are closed.

Scroll To Top