تازہ ترین
کھٹمنڈو:بنگلہ دیشی مسافر طیارہ گر کرتباہ، 50مسافر ہلاک،23زخمی

کھٹمنڈو:بنگلہ دیشی مسافر طیارہ گر کرتباہ، 50مسافر ہلاک،23زخمی

کھٹمنڈو(12مارچ،2018)نیپال کےدارالحکومت کھٹمنڈوکےائیرپورٹ پر بنگلہ دیشی مسافر بردار طیارہ گرتباہ ہوگیاہے۔حادثے میں 38مسافر ہلاک ہوگئے ہیں 23مسافرزخمی ہوگئے ہیں جبکہ 10افراد کے بارے میں کچھ نہیں بتایاگیا ہے۔  

نیپالی میڈیا کے مطابق جہاز لینڈنگ کے وقت کریش ہوااور حادثے کی جگہ سے دھواں اٹھتا دیکھائی دے رہا ہے۔امدادی کاموں کےلیے ایئرپورٹ بندکردیاگیاہے اور پروازیں روک دی گئی ہیں۔امدادی کاموں کےلیے نیپالی فوج کو طلب کیاگیاہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلے کابٹن دبائیں

یوایس بنگلہ ایئرلائن کی پرواز ڈھاکہ سے کھٹمنڈو جارہی تھی کہ کھٹمنڈو میں  لینڈنگ کے وقت جہاز میں آگ لگ گئی اور گرکر تباہ ہوگیا۔ جہاز میں70مسافر سوار ہیں۔ریسکیو حکام نے 20سے زائد مسافروں کو جہاز کے ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیاہے۔

ائیرپورٹ حکام کے مطابق جہاز میں لگنے والی آگ بجھانے کےلیے فائرفائٹرز مصروف ہیں جبکہ ریسکیوعملہ ، ایمبولینسیں جائے حادثہ کی طرف مسلسل بجھوائی جارہی ہیں۔

بنگلہ دیشی ائرلائن حکام نے بتایا 76سیٹوں والا جہاز ڈھاکہ کے شاہ جلال انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 70مسافروں کےساتھ ساڑھے بارہ بجے روانہ ہواتھا۔ حکام نے کہناتھاکہ وہ کھٹمنڈو ائیرپورٹ سے رابطے کی کوشش کررہے تاکہ پتاچل سکے کہ جہاز کن وجوہات کی بناء پرگرا۔

یہ بھی پڑھیے:

 

نیویارک :ہیلی کاپٹر دریا میں گرنے سے 2افراد ہلاک، 3کی حالت نازک

ترکی کانجی طیارہ ایران میں گر کر تباہ،11افرادجاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top