تازہ ترین
کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے زرعی ادویات کا اسپرے کریں

کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے زرعی ادویات کا اسپرے کریں

ویب ڈیسک (7 ستمبر 2017) زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے کپاس کی فصل پر زرعی ادویات کا اسپرے کریں اور ہفتہ میں 2 بار پیسٹ اسکاؤٹنگ کریں۔

کپاس کی فصل تیاری کے مراحل میں داخل ہورہی ہے۔ اس اہم وقت میں کپاس دشمن کیڑوں، لشکری سنڈی اور ملی بگ کے حملے سے فصل کو بچانے کے لئے کاشتکاروں کو مستعد رہنا پڑتا ہے۔ زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مناسب وقت پر زرعی ادویات کے اسپرے اور پیسٹ اسکاؤٹنگ سے کپاس کی فصل کو سنڈیوں، کیڑوں اور جڑی بوٹیوں سے بچایا جاسکتا ہے۔

زرعی ماہرین کے مطابق زرعی اسپرے کے مناسب وقت اور درست طریقہ کار کے مطابق نہ ہونے کی وجہ سے فصل کا 30سے 50 فیصد حصہ ضائع ہوجاتا ہے جس سے نہ صرف پیدواری لاگت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ فضائی آلودگی کے خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ ،، کپاس کی بہتر پیدوار کے لئے درست زرعی ادویات کا استعمال، صیح مقدار اور درست وقت پر اسپرے ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے

آٹھ برسوں کے دوران کپاس کی پیداوار پہلی مرتبہ ہدف تجاوز کر گئی

لاہور: پندرہ اپریل سے قبل کپاس کی کاشت پر پابندی عائد

Comments are closed.

Scroll To Top