تازہ ترین
کوہ پیما ثمینہ بیگ کا پاکستانی خواتین کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا عزم

کوہ پیما ثمینہ بیگ کا پاکستانی خواتین کے ہمراہ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا عزم

ویب ڈیسک:(20 جون 2018) پاکستان کی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ نے پاکستانی خواتین پر مشتمل ٹیم کو دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرانے کے لیے ان کی رہنمائی کا فیصلہ کرلیا۔

کوہ پیما ثمینہ بیگ کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد کوہ پیمائی کے شعبہ میں خواتین کو بااختیار بنانا ہے اور اسی مقصد کے تحت انہوں نے پاکستان یوتھ آؤٹ ریچ کے زیر اہتمام کیمپ 2014 میں شمشال کے ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا تھا۔پاکستان کی خاتون کوہ پیما کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی خواتین کو پہاڑ پر چڑھنے کا وسیع تجربہ ہوتا ہے، اس خطے کی لڑکیاں چوٹی سر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں لیکن رہنمائی اور بنیادی سہولیات کا فقدان ان کے لیے مسائل کا باعث بن رہا ہے۔یہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا کہ پاکستانی خواتین ٹیم کی صورت میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کریں گی۔ واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت کوہ پیما ثمینہ بیگ کو سفیر خیر سگالی مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

عبدالجبار بھٹی مائونٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی بن گئے

دخترپاکستان ثمینہ بیگ کےٹوکی چوٹی سرکرنےکی مہم کےدوران زخمی

Comments are closed.

Scroll To Top