تازہ ترین
کوہ پیماکوبچانےکاآپریشن:روسی صدر کاپاکستانیوں کےلیےآرڈر آف فرینڈشپ اعزاز

کوہ پیماکوبچانےکاآپریشن:روسی صدر کاپاکستانیوں کےلیےآرڈر آف فرینڈشپ اعزاز

ماسکو(04ستمبر، 2018) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے روسی کوہ پیما ایلگزینڈر گوکوف کو ریسکیو کرنے والے 4 پاکستانیوں کو آرڈر آف فرینڈشپ کے اعزاز سےنوازا ہے۔

روس کے سرکاری اخبارمیں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق، رواں برس جولائی میں قاضی محمد، عابد رفیق، محمد انزہم رفیق اور فخر عباس کو روسی کوہ پیما کو بچانے کے لیے کیے گئے آپریشن میں حصہ لینے پر آرڈر آف فرینڈشپ اعزاز سے نوازا ہے۔یادرہے روسی کوہ پیما ایلگزینڈر گوکوف کو 31 جولائی کو ریسکیو کیا گیا تھا جو 25 جولائی سے 20 ہزار 650 فٹ کی بلندی پر لاتوک پیک پر پھنسا ہوا تھا۔

روسی کوہ پیما کے پاس تین روز سے کھانے پینے کی اشیاء بھی ختم ہوگئی تھیں۔انھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیے گئے انتہائی مشکل آپریشن کے بعد ریسکیو کیا گیا تھا۔یہ آپریشن  پاکستان آرمی ایوی ایشن نےانجام دیاتھا جس کے تحت کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے لتوک چوٹی ون میں پھنسے روسی کوہ پیما کو بچا یاگیاتھا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق روسی کوہ پیما ایک مہم کے دوران 20 ہزار 600فٹ کی بلندی پرپھنس گیا تھا، آرمی ایوی ایشن نے شدید برف اور گھنے بادلوں کے باوجود اپنی نوعیت کا پہلا ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے روسی کو پیما کو نہ صرف تلاش کیا بلکہ کامیابی سے ریسکیو بھی کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیں

روسی کوہ پیما کو بچانے کے لیے26 سے30جولائی تک 7مرتبہ کوششیں کی گئیں تھی ۔

یہ بھی پڑھیے

نانگا پربت:لاپتہ غیر ملکی کوہ پیماؤں کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم ہوگئے

عمودی چٹانوں پر محض ہاتھ پائوں کے سہارے چڑھنے والی خاتون کوہ پیما

یہ بھی پڑھیے

لاہور:بین الاقوامی کارپٹ ایکسپو کا انعقاد 17 ستمبر کو ہوگا

راولپنڈی :3 روزہ جواہرات اور زیورات کی نمائش 14 ستمبر سے شروع ہو گی

Comments are closed.

Scroll To Top