تازہ ترین
کوٹ ادو: موٹر سائیکل رکشہ اور ویگن میں تصادم۔2 افراد جاں بحق

کوٹ ادو: موٹر سائیکل رکشہ اور ویگن میں تصادم۔2 افراد جاں بحق

کوٹ ادو: (13 جنوری2018) کوٹ ادو میں واپڈا آفس کے سامنےٹریفک حادثہ میں دو افراد جاں بحق اورآٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح کوٹ ادو میں واپڈا آفس کے سامنے موٹر سائیکل رکشہ اور ویگن کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کردیا گی۔گذشتہ روز شاہراہ قراقرم پربھی اسی قسم کا خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئےتھے۔مانسہرہ مٹاں والی میں شاہراہ ریشم غازی کوٹ کے مقام پر ایبٹ آباد کی طرف سے آنے والے تیز رفتار ڈمپر نے سڑک کنارے کھڑی گاڑیوں کو کچل دیا،جس سے کار میں سوار ایک خاتون اور دو بچیوں سمیت چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےتھےجبکہ چھ افراد زخمی ہوئے تھے۔

:یہ بھی پڑھئیے

مانسہرہ : ٹرک بے قابو، 4 افراد جاں بحق 6 زخمی

 

لاہور ٹریفک حادثہ: ایک نوجوان جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top