تازہ ترین
کور کمانڈر راولپنڈی کا ایل او سی کا دورہ، بھارت کو کرارا جواب دینے پر جوانوں کو شاباش

کور کمانڈر راولپنڈی کا ایل او سی کا دورہ، بھارت کو کرارا جواب دینے پر جوانوں کو شاباش

راولپنڈی: (28 اگست 2017) کور کمانڈر راولپنڈی نے تتہ پانی اور پونا سیکٹر کا دورہ کیاہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت نے گزشتہ روز مذکورہ سیکٹرز پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا نے تتہ پانی اور پونا سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات تتہ پانی اور پونا سیکٹر میں بھارتی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ندیم رضا نے جوانوں کی بھرپورجوابی کارروائی کی تعریف کی ہے۔ بھارتی فوج کو کرارا جواب دینے پر کورکمانڈر راولپنڈی نے جوانوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے مذکورہ سیکٹرز میں گزشتہ روز سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی تھی۔

دوسری جانب دفتر خارجہ نے بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا ہے، پاکستان نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے

بھارت کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی ہائی کمشنر کی پھردفترخارجہ طلبی، اشتعال انگیزی پر احتجاج

Comments are closed.

Scroll To Top