تازہ ترین
کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی

اسلام آباد: (12 ستمبر 2017)اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں وزرا اور حکومتی اراکین کی مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر کوئی بھی وزیر ایوان میں نہ آیا تو حکومت کے خلاف ووٹنگ کی جائیگی

تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوا تو پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی، گنتی کے بعد کورم پورا نہ ہوا، جس پر اسپیکر اور اپوزیشن لیڈر نے وفاقی وزرا اور حکومتی ارکان کی جانب سے مسلسل غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی اجلاس کیلئے آتے ہیں کیا ہمیں کام نہیں ، ہم بھی اپنے علاقوں میں دورے کرتے ہیں اور ایوان میں بھی آتے ہیں، ایوان میں اس وقت حکومت کے ڈیڑھ وزیر بیٹھے ہیں، کیا مذاق ہے ، اس طریقے سے اسمبلی نہیں چلنے دیں گے۔

اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزرا کی برہمی پر ا سپیکر قومی اسمبلی نے اطلاعات، کیڈ اور پارلیمانی امور کے وزرا کو پندرہ منٹ کے اندر طلب کیا تاہم کوئی بھی وزرا ایوان میں نہ آئے۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مجھے وزرا کی مرضی سے نہیں اپنی مرضی سے ایوان چلانا ہے، اگر وزرا نہ آئے تو ارکان کے پیش کیے گئے بل منظور کر لیے جائیں گے، اور حکومت کے خلاف ووٹنگ کی جائیگی، بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھئے

کورم پورا نہ ہونے پر قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ملتوی

جے آئی ٹی رپورٹ:اپوزیشن رہنماؤں کا قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے اتفاق

Comments are closed.

Scroll To Top