تازہ ترین
کوئی روئے پیٹے احتساب ضرور ہوگا، فواد چوہدری

کوئی روئے پیٹے احتساب ضرور ہوگا، فواد چوہدری

اسلام آباد: (08 اکتوبر 2018) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میٹھا میٹھا نہیں چلے گا، کوئی روئے پیٹے احتساب ضرور ہوگا۔ اداروں میں اصلاحات کرکے رہیں گے۔ جب چوروں اور ڈاکوﺅں کو پکڑنے کی بات کی جاتی ہے تو اپوزیشن بہانے سے واک آﺅٹ کرجاتی ہے۔ اگر نیب وزیر اعظم کے نیچے ہوتا تو یہ لوگ یہاں نہ ہوتے بلکہ ججز کے پاس عدالتوں میں جاکر ریمانڈ بھگت رہے ہوتے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم چوروں اور ڈاکوﺅں کو پکڑیں گے۔ جب چوروں اور ڈاکوﺅں کو پکڑنے کی بات کی جاتی ہے، اپوزیشن واک آﺅٹ کرجاتی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

انہوں نے کہا کہ ملک کو مقروض کردیا گیا اور کوئی ایسا محکمہ نہیں جو ان کی دست برد سے محفوظ رہا ہو۔فواد چوہدری نے کہاکہ ججوں کو فون کرکے کہنے والے کہ فلاں کو اتنی سزا دے دو، فلاں کو اتنی سزا دے دو ، وہ کہہ رہے ہیں کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی روئے پیٹے کارروائی ضرور ہوگی۔ میٹھا میٹھا نہیں چلے گا۔ عوام نے تحریک انصاف کو اس لیے ووٹ دیا ہے کہ احتساب برابر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا شہباز شریف کی گرفتاری سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شہباز شریف پر مقدمہ نوازشریف کی حکومت میں بناتھا۔ اس طریقے سے باقی لوگ بھی اندر جائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ فالودے والے کے اکاﺅنٹس سے اربوں روپیہ نکل آیا ہے۔ عوام کو نہیں پتہ یہ کیا ہورہا ہے؟ یہ منی لانڈرنگ ہورہی ہے۔ ہم کنٹینر سے اتریں گے بھی نہیں۔ تحریک انصاف ایک انقلابی پارٹی ہے اور انقلابی پارٹی رہے گی۔ آپ شکر کریں کہ کچھ روز اور آپ کا دال دلیا چل رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر نیب وزیر اعظم کے نیچے ہوتا تو یہ لوگ یہاں نہ ہوتے بلکہ ججز کے پاس عدالتوں میں جاکر ریمانڈ بھگت رہے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نیب کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔ بطور وزیر اعظم وہ چیئرمین نیب سمیت کسی سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعظم کے بیان پر اپوزیشن سیخ پا کیوں ہے؟ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کلین سوئپ کرے گی۔ ہمارا کنٹینر خالی ہے، اپوزیشن چاہے تو وہ اس کو استعمال کر سکتی ہے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مزی کہا کہ تمام ادارے اپنی حدود میں کام کر رہے ہیں، ہم اداروں میں اصلاحات کرکے رہیں گے ۔چوروں اور ڈاکوﺅں کا احتساب ہوگا۔ پاکستان کے عوام احتساب چاہتے ہیں۔ اداروں کی تضحیک سے کام نہیں چلے گا۔

یہ بھی پڑھیے

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی سعد رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی تردید

مزید بڑی گرفتاریاں ہونے والی ہیں، فواد چوہدری

 

Comments are closed.

Scroll To Top