تازہ ترین
اچھوتا کردار ملا تو بھارتی فلم میں ضرور کام کروں گی، مہوش حیات

اچھوتا کردار ملا تو بھارتی فلم میں ضرور کام کروں گی، مہوش حیات

ویب ڈیسک: (13 ستمبر 2017) اداکارہ مہوش حیات بھی بھارتی فلموں میں کام کرنے کی خواہاں ہیں۔

اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ انہیں بھارتی فلم ’’ڈیڑھ عشقیہ‘‘ میں اہم کردار کی پیشکش کی گئی تھی لیکن فلم میں قابل اعتراض مناظر کی وجہ سے انہوں نے انکار کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب بھی کوئی اچھوتا کردار ملا تو بھارتی فلم میں ضرور کام کروں گی۔

مہوش حیات نے ٹی وی ڈراموں سے شہرت حاصل کرنے کے بعد فلموں کا رخ کیا ہے۔ اداکارہ کی کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی نئی فلم ’’پنجاب نہیں جاﺅں گی‘‘ نے عوام کی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

حج کی ادائیگی کے دوسرے ہی روز سے نادیہ حسن نے شوبز سرگرمیاں شروع کردیں

لاہور: عدالت نے اداکارہ نور اور شوہر ولی حامد کو صلح کیلئے آخری موقع دے دیا

 

Comments are closed.

Scroll To Top