تازہ ترین
کوئین آف پاپ گلوکارہ میڈونا 60 برس کی ہو گئیں

کوئین آف پاپ گلوکارہ میڈونا 60 برس کی ہو گئیں

ویب ڈیسک:(16 اگست 2018) امریکی پاپ گلوکارہ و اداکارہ میڈونا ساٹھ برس کی ہو گئی ہیں۔

امرکی گلوکارہ و اداکارہ میڈونا سولہ اگست انیس سو اٹھاون کو امریکی ریاست مشی گن کے شہر بے سٹی میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز بریک فاسٹ کلب اور ایمی گروپس کے ساتھ شروع کیا۔گلوکارہ میڈونا نے اپنی پہلی البم انیس سو تراسی میں ریلیز کی۔ جس کے بعد انکی کامیابیوں کا سفر شروع ہوا، انکے گانے لائیک اے ورجن پاپا ڈونٹ پریچ لائیک اے پریئر طویل عرصے تک میوزک چارٹس پر سرفہرست رہا۔

میڈونا کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ وہ اپنے گانے خود لکھتی ہیں۔ انکے گانوں کی تیس کروڑ سے زائد کاپیاں دنیا بھر میں فروخت ہو چکی ہیں۔میڈونا نے انیس سو اناسی میں فلموں میں کام شروع کیا۔ انہیں انیس سو چھیانوے کی فلم ایویٹا کے لئے بہترین اداکارہ کا گولڈن گلوب ایوارڈ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

گلوکارہ شکیرا اکتالیس برس کی ہو گئیں

سپر اسٹار ٹام کروز 56 برس کے ہو گئے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top