تازہ ترین
کوئٹہ : کوئلہ کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، 13 مزدور پھنس گئے

کوئٹہ : کوئلہ کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا، 13 مزدور پھنس گئے

کوئٹہ : (13 اگست 2018) بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں کوئلہ کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا۔ کان میں تیرہ مزدور پھنس گئےہیں۔ چار مزدورں کی لاشیں نکال کی لی گئی ہیں۔

بلوچستان کے علاقے سنجاوی کی کوئلہ کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکا ہوا ہے۔ ریسکیو ٹیموں نے اب تک چار مزدوروں کی لاشیں نکال لیں ہیں جب کہ  پھنسے ہوئے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق مزدور چار ہزار فٹ کی گہرائی میں پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ نگراں وزیراعلیٰ علاؤ الدین مری نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایف سی کی گاڑی کو حادثہ، 5ایف سی جوان شہید

 

مکان کی چھت گرنے سے 3 بھائی بہن جاں بحق

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top