تازہ ترین
کوئٹہ: کالعدم تنظیموں کے 265 فراریوں نے سیکیورٹی حکام کے آگے ہتھیارڈال دیئے

کوئٹہ: کالعدم تنظیموں کے 265 فراریوں نے سیکیورٹی حکام کے آگے ہتھیارڈال دیئے

کوئٹہ: (18 ستمبر 2018) کالعدم تنظیموں کے 265 فراریوں نے سیکیورٹی حکام کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔ فراری وزیر اعلیٰ بلوچستان، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹینیٹ کے سامنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ میں ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق کوہلو، قلات، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، سبی، خضدار، اور نوشکی سے ہے۔ جمع کروائے جانے والے ہتھیاروں میں ایس ایم جی، راکٹ لانچرز، ایل ایم جی اور دیگر اسلحہ شامل ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ دشمن نے اپنے مقاصد کیلئے معصوم لوگوں کو ورغلایا، لیکن بلوچستان کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ وہ باشعور ہیں۔

اس موقع پر فراری کمانڈروں نے کہا کہ قومی دھارے میں شامل ہونے پر وہ خوش ہیں۔

تقریب میں آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

دو سو فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

تین سو فراری ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top