تازہ ترین
کوئٹہ: ڈی ایس پی کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان

کوئٹہ: ڈی ایس پی کے قاتل کی نشاندہی کرنے والے کیلئے 50 لاکھ روپے کا اعلان

کوئٹہ: (17 نومبر 2017) گزشتہ دنوں کوئٹہ میں شہید ہونے والے قائم مقام ایس پی انویسٹیگیشن محمد الیاس اوران کے اہلخانہ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنے والے کیلئے پچاس  لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی محمد الیاس اور اہلخانہ کی ٹارگٹ کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم  تشکیل دے دی گئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایس پی انویسٹیگیشن ہوں گے، جبکہ سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور سی آئی اے کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔واضح رہے کہ دو روز قبل کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں ڈی ایس گاڑی پر اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھے کہ اچانک نامعلوم افرا د نے گاڑی پر فائرنگ کردی تھی۔ فائرنگ کی زد میں آکر گاڑی میں سوار ڈی ایس پی، ان کی اہلیہ، بیٹا اور پوتا جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ ایک بچہ شدید زخمی بھی تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی، اہلیہ، بیٹا اور پوتا جاں بحق

کوئٹہ: شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا

 

Comments are closed.

Scroll To Top