تازہ ترین
کوئٹہ میں خواتین کا ریسٹورینٹ قائم

کوئٹہ میں خواتین کا ریسٹورینٹ قائم

کوئٹہ: (02 نومبر 2017) ہزارہ ٹاؤن میں ایک ایسا ریسٹورنٹ قائم کیا گیا ہے جہاں مالک سے لے کر ریسٹورنٹ میں کام کرنے والہ تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔

کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں قائم اس منفرد ریسٹورنٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں مالک سے لے کر ریسٹورنٹ میں کام کرنے والہ تمام عملہ خواتین پر مشتمل ہے۔ ریسٹورنٹ کی مالکن حمیدہ علی کا تعلق ہزارہ سے ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بہت سی مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد اس ریسٹورنٹ کا قیام عمل میں آیا ہے جس کا مقصد خواتین کو مردوں کے برابر لانا ہے۔

ریسٹورنٹ میں ملکی اور غیر ملکی کھانوں سمیت ہزارگی کھانے نان بھوٹہ، اوگرا آجائی، کورائی کھانے خاص طور پر تیار کیے جاتے ہیں۔ ریسٹورنٹ میں آنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ اس ریسٹورنٹ میں کھانے کے ساتھ ساتھ تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔

ہزارہ ریسٹورنٹ میں ایسی طالبات بھی کام کررہی ہیں جن کے والدین ان کی پڑھائی کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے۔ وہ خود اپنے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھرکا سہارہ بنی ہوئی ہیں۔ خواتین کے اس ریسٹورنٹ میں مرد حضرات بھی آکر کھانا کھا سکتے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top