تازہ ترین
کوئٹہ: بلوچستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ہڑتال، پیٹرول پمپس بند

کوئٹہ: بلوچستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ہڑتال، پیٹرول پمپس بند

کوئٹہ (19 اگست 2017) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال کے بعد شہر کے تمام پیٹرول پمپس بند کر دیے گئے ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

کوئٹہ کے پیٹرول پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ شہر میں آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ایک بار پھر ہڑتال کردی ہے جس سے پیٹرول کا بحران ایک بار پھر پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ کوئٹہ میں آئل ٹینکرز مالکان کی ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پیٹرول پیمپ بند کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سانحہ احمد پور شرقیہ کے بعد اوگرا نے ملک بھر میں حفاظتی معیارات پر پورا نہ اترنے والے آئل ٹینکرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا تھا جس پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز نے گذشتہ ماہ 3 روزہ ملک گیر ہڑتال کی تھی۔ آئل ٹینکرز ایسوسی ایشنز نے حکومت کی جانب سے 15 روز میں ان تمام مطالبات حل کرنےکی یقین دہانی پر ہڑتال ختم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے

کوئٹہ: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال، بلوچستان میں پیٹرول کی قلت

Comments are closed.

Scroll To Top