تازہ ترین
بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکا، 7 افراد شہید، 16 زخمی

بلوچستان اسمبلی کے قریب دھماکا، 7 افراد شہید، 16 زخمی

کوئٹہ: (09 جنوری 2018) بلوچستان اسمبلی سے 300 میٹر کے فاصلے پر دھماکا ہوا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید، جبکہ 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی سے 300 میٹر کے فاصلے پر جی پی او چوک میں پولیس ٹرک کو نشانہ بناتے ہوئے ایک دھماکہ ہوا  ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد شہید، اور 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں میں اکثریت پولیس اہلکاروں کی ہے۔ جبکہ دھماکے کی وجہ سے پاس سے گزرنے والی ایک بس متاثر ہوئی ہے۔دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کی وجہ سے عمارتیں لرز اٹھیں۔ دھماکے کے فوری بعد پولیس، ایف سی اور دیگر سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ زخمیوں کو قریبی سول اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صدر مملکت، وزیراعظم اور دیگر رہنماؤں کی کوئٹہ دھماکے کی مذمت

کوئٹہ: ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 5 افراد زخمی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top