تازہ ترین
کل آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی اسٹیج پر خطاب کریں گے، طاہر القادری

کل آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی اسٹیج پر خطاب کریں گے، طاہر القادری

لاہور: (16 جنوری 2018) سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کل کے احتجاج میں ایک ہی کنٹینر اور ایک ہی اسٹیج ہوگا۔ آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی اسٹیج پر خطاب کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بتایا کہ کل احتجاج 12 بجے شروع ہوگا اور اس کے 2 سیشنز ہوں گے۔ کل فیصلہ کن احتجاج شروع ہونے جا رہا ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ احتجاج کے اگلے لائحہ عمل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، اب ہم استعفے مانگ نہیں رہے بلکہ ان کو دینے ہوں گے۔ کل سے شروع ہونے والے احتجاج پر کوئی پابندی نہیں۔انہوں نے کہا کہ سلطنت شریفیہ کے اقتدار کا خاتمہ ہوگا۔ احتجاج آئین، جمہوریت اور امن کے دائرے میں ہوگا۔ کبھی آئین توڑنے کا نہیں سوچ سکتے۔ ہماری تحریک جمہوریت کی بحالی کی تحریک ہے، کل جو ہوگا وہ سب دیکھ لیں گے۔اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کیلئے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں نیا فل بینچ تشکیل دیا۔ مقامی وکیل اے کے ڈوگر نے کل مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے احتجاج کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

قبل ازیں پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کی بنا پرمال روڈ پر دھرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ دھرنے کیلئے اپوزیشن کی چھ جماعتوں نے اجازت مانگی تھی۔

ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فارماسسٹ کے احتجاج کے دوران مال روڈ پر دھماکا ہوا تھا، دھرنوں میں اشتعال انگیز تقاریر ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا مال روڈ پر احتجاج کے باعث اسکولوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونگی، احتجاج کے حوالے سے سکیورٹی الرٹ موجود ہے۔ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر جےآئی ٹی طاہرالقادری کی مشاورت سے بنی تھی، جے آئی ٹی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، طاہر القادری ثبوت مٹانے کا کوئی شواہد دکھا دیں۔

یہ بھی پڑھیے

ڈاکٹر طاہر القادری کا رواں ہفتے احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان

دل کا دورہ پڑنے سے قبل نواز شریف راز کھول دیں، طاہر القادری

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top