تازہ ترین
کلر کہار: بریک فیل ہونے سے ٹریلر الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق

کلر کہار: بریک فیل ہونے سے ٹریلر الٹ گیا، 4 افراد جاں بحق

کلرکہار (14 ستمبر 2017) کلر کہار کے قریب موٹر وے پر بریک فیل ہونے سے ٹریلر الٹ گیا۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ ٹریلر واہ کینٹ سے آرمی کے لئے ایمونیشن لے کر اوکاڑہ جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فوج نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔

کلر کہار کے قریب موٹروے سالٹ رینج میں ٹریلر الٹ گیا۔ حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ سالٹ رینج کلرکہار کے قریب موٹروے پر ٹریلر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا۔ حادثے میں 4 افراد موقع پر ہی جبکہ ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جاں بحق افراد میں محبوب، شفیق، مہمند خان اور عابد شامل ہیں۔

ٹریلر واہ کینٹ سے آرمی کے لئے ایمونیشن لے کر اوکاڑہ جا رہا تھا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور فوج نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا۔ جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو کلر کہار اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیئے

مظفرگڑھ: ٹریلر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا، ایک ہی خاندان کے 3 بچے جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top