تازہ ترین
کلبھوشن یادیو کیس: عالمی عدالت انصاف فروری 2019 میں سماعت کرے گی

کلبھوشن یادیو کیس: عالمی عدالت انصاف فروری 2019 میں سماعت کرے گی

ہیگ:(03 اکتوبر 2018) پاکستان کے صوبے بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں سماعت کے لیے مقرر ہو گیا۔

عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کلبھوشن یادیو کا کیس فروری 2019 میں سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت 18 سے 21 فروری تک ہو گی۔عالمی عدالت انصاف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارت 18 فروری 2019 کو دن 10 سے ایک بجے تک بھارت دلائل دے گا جب کہ 19 فروری کو دن 10 سے ایک بجے تک پاکستان دلائل دے گا۔

اعلامیے کے مطابق 20 فروری کو 3 سے ساڑے 4 بجے تک بھارت دلائل دے گا جب کہ 21 فروری کو ساڑے 4 سے 6 بجے تک پاکستان اپنے دلائل دے گا۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے۔Image result for ICJ To Hear Kulbhushan Case in February Next Yearرواں برس 10 اپریل 2017 کو کلبھوشن جادھو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی تھی۔

لیکن بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کلبھوشن یادیو بھارتی جاسوس ہے، بھارتی صحافی

بھارتی جاسوس کے معاملے پر پوری تیاری کے ساتھ عالمی عدالت جائیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top