تازہ ترین
کشمیر کو آزاد کردینا چاہیے کیونکہ یہ انسانیت کا تقاضہ ہے، شاہد آفریدی

کشمیر کو آزاد کردینا چاہیے کیونکہ یہ انسانیت کا تقاضہ ہے، شاہد آفریدی

لندن:(14 نومبر 2018) سابق ٹیسٹ کرکٹرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کو نہیں چاہیے اور نہ ہی اسے بھارت کو دینا چاہیے بلکہ وادی کو آزاد کردینا چاہیے کیونکہ یہ ہی انسانیت کا تقاضہ ہے۔

انہوں نے لندن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوکشمیرنہیں چاہیے، ہم اپنے چارصوبے نہیں سنبھال سکتے۔ کشمیربھارت کو بھی نہ دیں بس انہیں آزادی دے دیں۔

بعد ازاں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کرتے ہوئے ایک ٹویٹ کیا جس میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ بھارتی میڈیا نے ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا اور میرا ویڈیو کلپ نامکمل اور سیاق و سباق سے ہٹ کربیان کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کے ظالمانہ قبضے میں ہے، وہ ایک محب وطن پاکستانی ہیں اور کشمیریوں کی جدوجہد کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ کشمیروں کو ان کے حقوق اور آزادی ملنی چاہیے اور یہ ہی انسانیت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہوں اورکشمیر پاکستان کا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ورلڈ کپ کیلئے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کی سابقہ آل راؤنڈر مرینا اقبال کرکٹ کمنٹیٹر بن گئیں

Comments are closed.

Scroll To Top