تازہ ترین
کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 نوجوان شہید

کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 نوجوان شہید

سری نگر:(17 اکتوبر 2018) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

قابض فوج نے سری نگر کے علاقے فتح کدل کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔واقعے کے بعد نوجوانوں کی شہادت کے خلاف کشمیری عوام نے بھرپور احتجاج کیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، کشمیریوں کے احتجاج کے باعث سری نگر میں انٹرنیٹ سروس اور تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے۔

سرکاری عہدیدار نے ضلع بھر کے تعلیمی ادارے بند کیے جانے کی تصدیق کی۔

دوسری جانب اسی علاقے میں حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 3 اہلکار زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں خاتون سمیت 42 کشمیری جاں بحق ہوئے تھے۔

ستمبر کے مہینے میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں کے نتیجے میں 5 خواتین بیوہ جبکہ 12 بچے یتیم ہوئے۔

قبل ازیں اگست میں بھارتی فوج کے ظلم و جبر کے نتیجے میں 34 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کریمیا: اسکول میں دھماکے سے 18 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

سری نگر: انتخابات کا تیسرا مرحلہ، وادی میں مکمل ہڑتال، ووٹنگ کا بائیکاٹ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top