تازہ ترین
کسی صورت سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن

کسی صورت سندھ کو تقسیم نہیں ہونے دینگے، شرجیل میمن

کراچی:(26 مئی 2018)سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پارٹی کی کارکردگی کا فیصلہ عوام کریں گے،اگرشفاف انتخابات ہوئے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ میں پونے چھ ارب روپے کے کرپشن ریفرنس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی نے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی کا پانچ سال کا دور حکومت کیسا رہا؟جس پر شرجیل میمن نے کہا کہ جب وہ عوام کے پاس جائیں گے تو عوام فیصلہ کریں گے، اگر ملک میں شفاف انتخابات ہوں گے تو پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔

صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ سندھ میں نئے صوبے کی باتیں چل رہی ہیں؟ تو شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کوکسی صورت تقسیم نہیں ہونے دیں گے، سندھ بچانے کےلیےلوگ اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں، جب تک سندھ کےغیرت مند لوگ زندہ ہیں سندھ تقسیم نہیں ہوگا۔صحافی نے سوال کیا کہ اب سیاست باتوں سے نکل کر ہاتھوں تک پہنچ گئی ہے کیا کہیں گے، پی پی رہنما کا جواب میں کہنا تھا کہ جب دلیلیں ختم ہو جاتی ہیں تو ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے۔

دانیال عزیز کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جو نعیم الحق نے کیا انتہائی افسوس ناک ہے، زیادہ افسوس کی بات عمران خان نے نعیم الحق کو شاباشی دی۔اس سے قبل احتساب عدالت میں محکمہ اطلاعات سندھ کرپشن کیس میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان کےخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی،عدالت میں شرجیل انعام میمن سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، تاہم نیب کی گواہ انفارمیشن ڈائریکٹر زینت پیش نہ ہوئیں، جس کے باعث عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت اکتیس مئی تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔

یاد رہے کہ ملزمان کیخلاف انفارمیشن کی ڈائریکٹر زینت جہاں ایک بار اپنا بیان قلمبند کروا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیاست ہوتی رہتی ہے ، ملکی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا جاتا، شرجیل میمن

شرجیل میمن کی ایک بار پھر نیب پر تنقید

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top