تازہ ترین
کسانوں نے ننھے تربوز اُگا لیے

کسانوں نے ننھے تربوز اُگا لیے

بیجنگ: (15 اگست 2017) کسانوں نے ننھے تربوز اُگانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ یہ تربوز اتنے چھوٹے ہیں کہ انہیں باآسانی ثابت کھایا جاسکتا ہے۔

ویسے تو تربوز جسامت میں کافی بڑے اور وزن میں کافی بھاری ہوتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں بڑے ترین پھلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ تاہم چین کے کسانوں نے ایک ایسا حیرت انگیز تجربہ کیا ہے جس نے تربوز کو انسان کی چُٹکی میں پہنچادیا ہے۔

چینی کسانوں نے ننھے تربوز اُگانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ تربوز جسامت میں اتنے چھوٹے ہیں کہ انہیں کاٹے بغیر ہی باآسانی ثابت منہ میں ڈال کر کھایا جاسکتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ اس تربوز کا ذائقہ، رنگ، بیج اور چھلکے سمیت ہر چیز حقیقی تربوز جیسی ہی ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top