تازہ ترین
کرینہ کپور نے فلم “ویر ے دی ویڈنگ” کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا لیا

کرینہ کپور نے فلم “ویر ے دی ویڈنگ” کی کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا لیا

ویب ڈیسک:(10 اگست 2018) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ’ویر ے دی ویڈنگ ‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا لیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق کرینہ کپورنے فلم ’ ویرے دی ویڈنگ ‘ کیلئے7کروڑ معاوضہ لیا تھا اور فلم کی شاندار کامیابی کے بعد اب انہوں نے اپنا معاوضہ بڑھا کر 10کروڑ کر لیا ہے۔چار سہیلیوں کی دوستی پر بنائی گئی فلم ’’ ویرے دی ویڈنگ‘‘ منفرد کہانی کے ساتھ ساتھ فیشن اور اسٹائل کی وجہ سے باکس آفس پر دنیا بھر میں 100 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرکے خاصی مقبول رہی جس میں نوجوان نسل کی دو مقبول فنکارائیں کرینہ کپور اور سونم کپور پہلی بار ایک ساتھ اکٹھے جلوہ گر ہوئی تھیں۔

جیسے ہی کرینہ کپور نے اپنے معاوضے میں اضافہ کیا ہے، انہیں متعدد فلموں کی پیش کش موصول ہوئی ہے۔Image result for takhtدوسری جانب اداکارہ کرن جوہر کی فلم ’’تخت‘‘ اور 2007 میں بننے والی فلم ’’ ’’لائف ان اے میٹرو‘‘ کے سیکوئل میں نظر آئیں گی۔

کرینہ کپور کو شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ‘سلیوٹ’ میں بھی کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی فلم ‘پدماوت’ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی پدماوتی کا کردار ادا کرنے کے بعد اپنا معاوضہ بڑھا کر 13 کروڑ روپے کرلیا تھا۔دوسری جانب کنگنا رناوٹ نے بھی سمرن اور رنگون جیسی فلموں کے بعداب نئی فلم ’منی کارنیکا: دی کوئین آف جھانسی’ میں اپنا معاوضہ بڑھا لیا تھا تاہم اب کرینہ کپور نے بھی فلم’ ویرے دی ویڈنگ‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنا معاوضہ بڑھاکر خود کو زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ویرے دی ویڈنگ کرینہ کپور کے صاحبزادے تیمور علی خان کی پیدائش کے بعدیہ ان کی پہلی فلم تھی۔

یاد رہے کہ فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘ کی مقبولیت کے بعد فلمسازوں نے فلم کا سیکوئل بنانے پر غور شروع کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے

امریکی گلوگار نک جونس سے پریانکا چوپڑا سے منگنی کی تصدیق کر دی

خوف اور دہشت سے بھرپور فلم دی میگ آج سے سینما گھروں کی زینت بنے گی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top